سری نگر:جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے محا صرے اور تلاشی کی کارروائی میں3 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ، بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے کولگام کے علاقے ریڈ وانی میں رات گئے آپریشن شروع کیا تھا۔ فوج نے منگل کی صبح 3 کشمیری نوجوانوں کو گولی ماری ۔ قصبے میں فوجی آپریشن جاری ہے ۔
بھارتی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ضلع کے علاقے ریڈونی پائین میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔دریں اثنا پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں منگل کومسلسل چوتھے روزبھی بھارتی فوج کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔