سندھ ہائی کورٹ بارکا عدالت عالیہ میں اسرائیلی مصنوعات پرپابندی عایدکرنے ولا عمل قابل تحسین ہے جماعت اسلامی سندھ


کراچی (صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے عدالت عالیہ کی کینٹین میںاسرائیلی مصنوعات کی فروخت پرپابندی عایدکرنے والے عمل کاخیرمقدم اورقابل تحسین قراردیتے ہوئے کہاہے قابض وغاصب ریاست نے200دنوں سے زاید غزہ میں ظلم وبربریت کی انتہاکرکے انسانیت کی تمام حدیں پارکردیں ہیں۔مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی ہمارے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے۔اگرہم ہم غزہ جاکرمظلوموں کی مدد نہیں کرسکتے تو کم ازکم دہشتگرملک اسرائیل کی مصنوعات کابائکاٹ توکرسکتے ہیں۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کراچی بار کے بعد سندھ ہائی کورٹ بارکی جانب سے اسرائیلی مصنوعات پرپابندی عایدکرنے کا فیصلہ پاکستان کے پچیس کروڑ غیورعوام کے دلوں کی آوازہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پوری دنیا کے بعد خود امریکہ واسرائیل میں غزہ کے مظلوموں کے حق اورظالم قوتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔جماعت اسلامی امریکا اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں طلبا وطالبات کی جانب سے اہل فلسطین کے حق میں ریلیاں منعقد کرنے پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستانی نوجوان بھی تعلیمی ادراوں اور جامعات میں اس ایشو پر بھرپور آواز بلند کریں۔ پوری قوم کو اہل فلسطین کے حق میں متحرک کریں گے۔