سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں سخت سردی کے باوجود روزانہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ7 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے ۔
ادھر 380کلو میٹر لمبی400کے وی سانبہ امرگڑھ ٹرانسمیشن لائن کے تباہ ہوئے ٹاور کی مرمت کاکام تاحال مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے کپواڑہ ، بارہمولہ ، سوپور پٹن ، کرناہ ، بانڈی پورہ اور شمالی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بجلی کئی کئی گھنٹوں تک بند رہتی ہے
اگرچہ محکمہ بجلی نے 7 گھنٹے بجلی اعلانیہ طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس سے زیادہ بجلی بند رکھی جاتی ہے۔تھنہ منڈی راجوری میں سانبہ امر گڑھ ٹرانسمیشن لائن کا جو ٹاور سڑک کی کٹائی کے دوران تباہ ہوا تھا،۔
محکمہ بجلی کے سسٹم اینڈ آپریشن ونگ کے چیف انجینئر قاضی حشمت نے بتایا کہ تھنہ منڈی میں بجلی ٹاور کے نقصان کے بعد اس پر کام شروع کیا گیا ہے