سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں کرونا وبا سے مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4642ہوگئی ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں کرونا وباکے مزید پانچ ہزار 138 کیس رپورٹ ہو ئے ہیں ۔
گزشتہ روزکرونا وائرس کے 61ہزار 752ٹیسٹ کئے گئے جن میں44سفر کرنے والوں سمیت مزید 4959افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 19ہزار 731ہوگئی ہے۔جن میں سے تین ہزار565کا تعلق وادی کشمیر ، ایک ہزار394کا جموں اور 179کا لداخ سے ہے ۔ جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق وادی کشمیر ور ایک کا جموں سے ہے ۔
سرکاری حکام کے مطابق ضلع سرینگر میں 841، بارہمولہ میں 784، بڈگام میں 440، پلوامہ میں 135، کپواڑہ میں 529، اسلام آباد میں 299، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 87، کولگام میں 295، شوپیاں میں 25، جموں میں 703، اودھمپور میں31،راجوری میں 68، ڈوڈہ میں 162، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 110، کشتواڑ میں 165، پونچھ میں 25، رام بن میں 99، ریاسی میں 8، لیہ میں 131 اور کارگل میں 48 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
حکام نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں سیاہ فنگس کا کوئی نیاکیس رپورٹ نہیں ہو ا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا ایک بار پھرنفاذ عمل میں لایا گیا کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظر جنوری کے وسط میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے،جس کا نفاذ مسلسل تیسرے ہفتے بھی جاری رہے گا۔ ۔لاک ڈاؤن پیر کی صبح 6بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران پورے جموں کشمیر میں رات کا کرفیو بھی جاری رہے گا۔