لاہور (صباح نیوز) اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے پنشنرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی طرف ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر کے تمام پنشنرز کو پنشن کارڈز جاری کئے جائیں گے۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس فرخ حمیدی یکم فروری کو اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے کمپاؤنڈ میں پنشنرز کارڈز کے اجراء کا افتتاح کریں گے۔