نارووال(صباح نیوز) نارووال میں ضمنی انتخابات کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے میں ن لیگ کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54 میں دو سیاسی کارکنوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ایک سیاسی کا کارکن جاں بحق ہو گیا، مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، جھگڑا ووٹ ڈالنے پر دو گروپوں کے درمیان ہوا تھا، پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں پولنگ روک دی گئی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال میں ضمنی انتخاب میں جھگڑے میں ن لیگی کارکن جاں بحق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔