جماعت اسلامی کا یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان،تیاریاں شروع


مظفرآباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیربھر پور انداز میں منانے کا اعلان کیا گیا،بڑا پروگرام 10 بجے بینک روڈ منعقد ہوگا،تیاریاں شروع کر دی گئیں ،یوم یکجہتی پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔جس میں جماعت کی ذیلی تنظیموں حزب المجاہدین ، اسلامی جمعیت طلبہ ،جمعیت طلبہ عربیہ، کلیہ الدعوہ،جماعت اسلامی یوتھ، الخدمت 50 افراد، تنظیم اساتذہ ، النور ماڈل سکول ،ریڈ فاونڈیشن 200 افراد  ضلع جہلم ویلی ، رابطہ کمیٹی برائے مہاجرین،ریڈ فاؤنڈیشن،النور ماڈل،ریلیف آرگنائزیشن کے تعلیمی ادارہ جات میں 5 فروری کے حوالے سے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے۔اس حوالے سے جائزہ اجلاس 3 فروری کو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی امراء حلقہ جات و ضلعی نظم کا اجلاس ہوا جس میں حلقہ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ ہوا جس میں نائب امیر شیخ عقیل الرحمان، امیرضلع لطیف عباسی، سیکرٹری ضلع سید عبدالصمد ایڈووکیٹ، چیئرمین ریڈ فاؤنڈیشن پروفیسر مصطفی، ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین شمشیر خان، صدر جے آئی یوتھ آزادکشمیر خالد محمود زیدی، نائب امیر حلقہ 1 سید سلیم شاہ امیر حلقہ 2 مولانا یونس تبسم، نائب امیر حلقہ 3 شیخ منظور، امیر حلقہ نمبر 5 راجہ آفتاب صدر جے آئی یوتھ مظفرآباد مہتاب مغل، صدر الخدمت مظفرآباد طاہر الاسلام، معتمد اسلامی جمعیت طلبہ مظفرآباد سعد علی فاطمی؛ امیر جماعت اسلامی حلقہ سراں راجہ نزاکت علی خان، غلام رسول ماگرے، عبدالرحمان قمر ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں 5فروری کے حوالے سے ہونے والے پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔اجلاس میں طے پایا گیا کہ تمام ذمہ داران پروگرام کو کامیاب کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کبھی خاموش نہیں بیٹھ سکتی ہے جماعت اسلامی کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی ۔