پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ نااہلوں سے صرف سختیاں ہی عوام کے نصیب میں ہیں۔
ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھتی تو پی ڈی ایم کیا ردعمل دیتی؟۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی وزیرِ اعظم ہوتے تو پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے ساتھ ریلیف بھی دیتے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔