سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ اضافہ


کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24قیراط تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 300روپے ہو گئی۔

ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافے سے 2لاکھ 12ہزار 20روپے ہے۔