اسلام آباد(صباح نیوز)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔
نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ اسلام آباد ایئرپورٹ پرپہنچا تو پی سی بی حکام نے استقبال کیا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 ٹی 20 میچز میں مدمقابل ہوں گی۔نیوزی لینڈکے اہم کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آل راؤنڈر مائیکل بریس پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔