عالیہ رشید ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن پی سی بی کے عہدے سے مستعفی


 اسلام آباد (صباح نیوز)عالیہ رشید نے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عالیہ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ وہ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہوگئیں ۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2023 کو پی سی بی نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔

عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پرکام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔وہ پچھلے 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طورپرکام کررہی ہیں اور نجی نیوز چینل کے ساتھ کرکٹ اینالسٹ کے طور پر بھی وابستہ ہیں۔