مظفرآباد،اسلام آباد(صباح نیوز) صدر جمعیت اتحاد علما ء آزادکشمیر و گلگت بلتستان مہتمم کلیتہ الدعو اسلامیہ مظفرآباد رکن شوری جماعت اسلامی مظفرآباد استاذ الاساتذہ ، مولانا عبدالقادر ندیم کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ضامن آباد پنج میل میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ یوینور سٹی گراونڈ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی نے پڑھائی ،مولانا عبدالقادر ندیم بدھ کی شب راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں وفات پا گئے تھے جو گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔
مولانا مرحوم کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتا ق خان ،سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نائب امراء چوھدری محمودالحسن ،سردار زاہد رفیق ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،امیر ضلع راجہ آفتاب احمد، چئیرمین ریڈ فاونڈیشن آزادکشمیر پروفیسر غلام مصطفی سمیت ہزاروں افراد کی شرکت کی اس موقع پر علما کرام نے مرحوم کی دینی، ملی،سیاسی،سماجی، علمی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم ایک بلند پایہ عالم مقرر شعلہ بیان اور اتحاد امت کے عظیم راہنما تھے وفات سے ملت کا نقصان ہوا ہے جو لمبے عرصے تک پورا نہ ہوسکے گا،
جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان اور سابق امیر عبدالرشید ترابی نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولاناعبدالقادر ندیم کی رحلت سے آزادخطہ ایک ممتاز عالم دین اور داعی اتحاد امت سے محروم ہوگیا،مولانا عبدالقادر ندیم مرحوم امت کے اتحاد کے داعی تھے،تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ ان کے رابطے تھے ،اپنی پوری زندگی دین کے غلبے اور قرآن کی تعلیم دینے میں بسر کی ،تادم واپسیں وہ اسی کام میںمعروف رہے مرحوم جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی جنرل کونسل کے رکن تھے،مولانا مرحوم نے آزاد کشمیربھر کے اضلاع میں دین کا کام کیا۔مولانا مرحوم کی رحلت سے آزادخطہ ایک ممتاز عالم دین اور داعی اتحاد امت سے محروم ہوگیا۔