بنوں(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان، محمد جلال شاہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ بنوں پریس کلب پہنچے جہاں پر انہوں نے نیوز ایجنٹس کے ضلعی صدر میر محمد خان کے بھائی گل محمد خان کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر بنوں پریس کلب کے صدر پیر نیاز علی شاہ , جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب ,مرحوم کے بھائی میر محمد ،فرزند صدام خان ,قاسم احمد و دیگر بھی موجود تھے.
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام جبکہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندگان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں مرحوم ایک نیک اور ملنسار انسان تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم اخبار فروشوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کرتے تھے ان کی کمی تاحیات محسوس کی جائے گی۔