اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے زیر اہتمام دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی اس مواقع پر ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما مادر ملت و مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ اور ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا،دعائیہ مجلس میں معروف کشمیری سکالر اور سیاسی رہنما میر واعظ محمد یوسف شاہ کی برسی کے موقع پر انہیں انکی مذہبی، سیاسی اور سماجی خدمات پر شاندرا خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
میر واعظ محمد یوسف شاہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے کہا کہ میر واعظ کشمیر نے قرآن مجید کا کشمیری زبان میں ترجمہ اور تفسیر کا عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انسانی حقوق کے کارکن، ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کی برسی پر ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا بہیمانہ قتل کشمیریوں کے دلوں میں نقش ہے اور کشمیری عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے اہل خانہ 28 سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں۔ جلیل اندرابی کو بھارتی فوج کی 35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے 8مارچ 1996کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد 27مارچ 1996کو ان کی لاش سرینگر کے علاقے پادشاہی باغ کے قریب دریائے جہلم سے برآمدہوئی تھی۔
بھارتی فوجیوں نے جلیل اندرابی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے پر شہیدکر دیا تھا اور وہ آخری دم تک علاقے میں بھارتی فوجیوں کے جرائم پرشدید تنقید کرتے تھے مقررین نے بھارت کے جبری تسلط سے جموں و کشمیر کی آزادی تک اپنے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی نامور انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیموں خاصکر ایمنسٹی انٹرنیشنل،ایشا واچ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سنجیدہ نوٹس لیکر انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق اپنی اخلاقی زمہ داریوں کو پورا کریںعالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔
اس موقع پر میرواعظ مولوی یوسف شاہ, ایڈوکیٹ جلیل اندرابی، اشفاق مجید وانی، ڈاکٹر عبداللہ گورو، شبیرصدیقی اور دیگر شہدائے کشمیرکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی گئی دیگر شرکا ء غلام محمد صفی، ، سید یوسف نسیم، پرفیسر محمد اشرف صراف، الطاف حسین وانی، شیخ عبدلمتین، محمد رفیق ڈار، ثناء اللہ ڈار، امتیاز وانی، شیخ محمد یعقوب، نثار مرزا ، ایڈوکیٹ پرویز احمد، شیخ عبد الماجد ، محمد اشرف ڈار، منظور احمد ڈار، مشتاق احمد بٹ، گلشن احمد، میاں مظفر، زاہد اشرف، نزیر احمد کرنا ئی، محمد شفیع ڈاد، قاضی عمران، امتیاز بٹ، عطا ء للہ اور دیگر نے شرکت کی۔