سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اور اہلکارنے خودکشی کرلی ہے۔ سی پی آر ایف اہلکار نے بدھ کے روز ضلع کے علاقے ریشی پورہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس خودکشی کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس واقعے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اورپولیس اہلکاروں کی تعداد596 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments