لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدتہذیبی مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے، ، مریم اورنگزیب کے عمران خان کے بارے میں غیر شائستہ الفاظ قابل مذمت ہیں، اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ماضی میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی غیر شائستہ الفاظ استعمال کرتے رہے، مریم اورنگزیب نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر کے ہر پاکستانی کی دل آزاری کی ہے، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اخلاقی، سیاسی و جمہوری اقدار کا کوئی وجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نازیبا الفاظ پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے، کوئی بھی شائستہ یا باوقار شخص ایسے الفاظ کا چنائو نہیں کر سکتا،بدتہذیبی مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے، مسلم لیگ ن اس وقت چور مچائے شور والا راگ الاپ رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کے لیڈر ہیں، پاکستانی عوام وزیراعظم عمران خان سے دلی محبت رکھتے ہیں۔