کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بدعنوانی ،مہنگائی ،کرپشن وکمیشن ہمارے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں کوئٹہ لاکھوں کی آبادی مگر پینے کاپانی تک دستیاب نہیں۔صوبائی دارالحکومت پر دیانت دار ی سے خرچ کرنے اور مخلصانہ طور پر ترقی دینے کی ضرورت ہے بلوچستان کے دوردرازعلاقوں کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،گیس وبجلی فراہم کرکے ترقی کی دوڑ میں شامل کیے جاسکتے ہیں صوبے کے تعلیمی وصحت کے اداروں کو فعال ومنظم کرنے کی ضرورت ہے حکومت کیساتھ دیانت دارانتظامیہ حالات کی بہتری میں اہم کردار اد اکرسکتے ہیں حکومت نے عوام کورمضان پیکیج نہیں دیا مخیر حضرات تاجر برادری پریشان حال عوام ،غرباء ومساکین کی مددیقینی بنائیں۔ غزہ ،بیت المقدس پر بارودکے آگ نے فلسطینیوں کی نسل کشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مسلم حکمران تماشادیکھ رہے ہیں ۔الخدمت فائونڈیشن اپنے پریشان حال عوام کی مدد کیساتھ غزہ فلسطین کے مظلوم تک بھی مددپہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں مساکین یتیموں بیوائوں کی مددکیلئے الخدمت فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہرسطح پر مدد کر رہے ہیں ۔ مخیر حضرات ،تاجر برادری وعوام مساکین و مستحقین کی مددکیلئے جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں ۔ وزارت خزانہ،وفاقی وزارتیں غیروں کے حوالے کرکے ملک کو مزید تباہی وبربادی کی طرف دکھیلا جارہا ہے عالمی مالیاتی سودی اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کرناملک دشمنی وامریکی غلامی ہیں آئی ایم ایف ورلڈ بنک کرپشن وکمیشن اورلوٹ مار پر کیوں خاموش ہیں لٹیرے حکمرانوں کو قرض دیکر غریب عوام سے وصول کیے جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ اور عوام دشمنی ہے ۔غیر منتخب افراد کو اہم وزارتیں تفویض کرنا ملک کو مزید قرضوں میں ڈبونا ہے ۔شاہ خرچیاں،مفت خوری ختم کرکے قناعت پسندی،سادگی اپناکر محب وطن لوگوں کو ریلیف دیا جائے۔ ملک بھر میں اعلیٰ عہدوں پر مفادپرست ٹولہ قابض ہیں مفت خور بڑے بڑے عہدوں پر براجمان ہیں بدعنوانی ختم کرنے کے بجائے غریبوں کو ختم کرنے کی سازش وکوشش ہورہی ہے۔ایمانداری دیانت داری واخلاص کے فقدان کی وجہ سے حالات بدسے بدتر ہورہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے نومنتخب ممبران اسمبلی عوامی مسائل حل کیلئے دیانت دارانہ جدوجہد وکارکردگی دکھائیں گے گوادر جعفرآباد کے عوام کے دیرینہ سلگتے مسائل کا ممبران اسمبلی کے ذریعے حل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ منتخب نمائندوں کے زریعے خدمت کا بے لوث خدمت جاری رکھیں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments