میرپور(صباح نیوز) کشمیر پریس کلب میرپور کے سابق صدر سرپرست اعلی کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن محمد امین بٹ کا انتقال ہو گیا ہے ۔ محمد امین بٹ ساوتھ ایشین براڈ کاسٹنگ ایجنسی ( صباح نیوز) کے ساتھ کئی سالوںسے وابستہ تھے ۔ وہ خوش اخلاق ، ملنسار اور زندہ دل انسان تھے ۔
کچھ دنوں سے وہ بیمار تھے اور، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میرپور میں زیر علاج تھے ۔ منگل کے روز ان کی صحت زیادہ خراب ہوگئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔ آزاد کشمیر کی صحافتی کمیونٹی نے محمد امین بٹ کے انتقال پر دگھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ امین بٹ کی نماز جنازہ آج بروز منگل رات 10 بجے نانگی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔ساوتھ ایشن براڈ کاسٹنگ ایجنسی ( صباح نیوز) کے چیف ایڈیٹر شکیل احمد ترابی اور سٹاف نے امین بٹ کی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
Load/Hide Comments