اسلام آباد(صباح نیوز)نووا کیئر ہسپتال(پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اسلام آباد میں ایک جدید ترین ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے معروف ٹیچنگ ہاسپٹل گروپ امپیریل کالج ہیلتھ کیئر این ایچ آئی ٹرسٹ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ منصوبے میں 110 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ہسپتال کے لیے ڈی ایچ اے ایکسپریس وے کے ساتھ ڈی ایچ اے فیز V میں 50 کنال( 225,000 مربع فٹ) کا زمین مختص کردی گئی ہے۔ معاہدے کے تحت 250بستروں پر مشتمل ہسپتال کا رقبہ 550,000 مربع فٹ ہوگا، جس میں 28 کلینیکل سروسز کے زریعے مکمل علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس ہسپتال کو معروف عالمی ڈیزائن فرم ایچ کے ایس نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس ہسپتال کی تعمیر کا مقصد اسے پاکستان کا پہلا LEED، WELL اور سرٹیفائیڈ ہسپتال بنانا ہے، جو دیرپا اور صارفین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بہترین معیارات کا حامل ہوگا۔ اس سلسلے میں جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) کی منظوری حاصل کی جائے گی تاکہ مریضوں کو معیاری طبی خدمات اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔نووا کیئر پاکستان میں حال ہی میں قائم ہونے والا ایک نجی ہیلتھ کیئر ادارہ ہے۔ اندلس ہولڈنگز کے زیرانتظام ادارے کو میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ (کوہ نور میپل لیف گروپ کا حصہ) کا تعاون حاصل ہے۔
نووا کیئر کا مقصد پاکستان میں عالمی معیار کا ہیلتھ کیئر نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اسی طرح کے اسپتال کھولے جائیں گئے۔ ادارہ سیٹلائٹ کلینک، ڈے سرجری سینٹرز، ڈائیگنوس کلیکشن سینٹر اور طبی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کیئر نیوی گیشن پلیٹ فارم بھی تیار کرے گا۔پاکستان میں برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) اور لندن میں برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ فار بزنس اینڈ ٹریڈ(ڈی بی ٹی) نے اس الحاق کے لیے تعاون اور سہولت فراہم کی ہے۔ 6 مارچ 2024 کو لندن میں ایڈمرلٹی ہاس میں یوکے ڈی بی ٹی کے دفتر میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں امپیریل کالج ہیلتھ کیئر، نووا کیئر اور برطانوی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔
نووا کیئر امپیریل کالج ہیلتھ کیئر سے وابستگی کی وجہ سے برطانیہ کے معروف ٹیچنگ اسپتال گروپ کی مہارت سے استفادہ کرے گا اور امپیریل کالج ہیلتھ کیئر سے مریضوں کی نگہداشت، خدمات اور عملے کی تربیت کے حوالے سے ماہر انہ رائے بھی حاصل کرے گا، جس مقصد امپیریل کالج ہیلتھ کیئر کے کلینیکل معیارات اور پروٹوکول کا نفاذ ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے نووا کیئر علاج کے وہی معیارات فراہم کرنا چاہتا ہے، جو امپیریل کالج ہیلتھ کیئر کے لندن کے پانچ اسپتالوں میں فراہم کیے جاتے ہیں۔ختم شد۔ نوواکیئر کے بارے میں نووا کیئر پاکستان بھر میں عالمی معیار کے صحت کے مراکز کا نیٹ ورک تیار کررہا ہے، تاکہ ہمارے خاندانوں اور کمیونیٹیز کے معیار زندگی کو بہتر اور دنیا کے معروف پاکستانی ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز کی اگلی نسل کو ایک بے مثال پیشہ ورانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔