حکومت نے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے:نورالحق قادری


اسلا م آباد(صباح نیوز)مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت معاشرے کے کم آمدن والے طبقوں کو ان کے اپنے گھر فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت کی دانش مندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان میں ہائوسنگ کا شعبہ اور تعمیراتی صنعت ترقی کر رہی ہے