اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے دئیے گئے اہداف کی تکمیل کے قریب ہے جس سے اس کے معیار پرعملدرآمدیقینی بنایاجاسکے گا۔
انہوں نےاسلام آباد میں قومی ایف اے ٹی ایف میں پہلے اسیسرز کورس کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہر کیاکہ پاکستان ادارے کے لائحہ عمل کی تکمیل کے بعد بھی علاقائی اور عالمی تحفظ کیلئے بہتری کا عمل جاری رکھے گا ۔
حماد اظہر نے جو پاکستان کے منی لانڈرنگ اور دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے چیئرمین بھی ہیں کہاکہ پاکستان دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام کی عالمی جنگ میں اہم کردارادا کررہا ہے