پاکستان نے 6 ماہ کی سب سے زیادہ  آئی ٹی برآمدات عبور کر لیں،فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے کی سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات عبور کر لیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مالی سال 22-2021 کے دوران اب تک ہماری آئی ٹی برآمدات 1 اعشاریہ 302 ارب ڈالر ہیں، امید ہے کہ اس مالی سال 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالرکا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی تو جہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے، ہم انشا اللہ 2 سال میں اپنی آئی ٹی انڈسٹری کو دگنا کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روزگار بڑھانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز بنا رہے ہیں، آج ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی گیگ اکانومی ہیں۔