بیجنگ (صباح نیوز)روس کے وزیر کھیل اولیک ماٹیٹسین نے کہا ہے کہ بیجنگ اعلیٰ سطح پرسرمائی اولمپکس کی میزبانی کرے گا ۔
انہوں نے سی جی ٹی این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے سرمائی اولمپکس قریب سے قریب تر آتے جا رہے ہیں دنیا کے سرفہرست ایتھلیٹس بیجنگ میں جمع ہو رہے ہیں، روس میں سرمائی کھیلوں کی ایک طویل روایت ہے اور گذشتہ سرمائی اولمپکس میں بارہا شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی اعلی ترین سطح پر میزبانی کرے گا۔