کراچی(صباح نیوز)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)نے سینئر رکن روزنامہ مِلت کے چیف ایڈیٹر و پبلشر سردار عابد علیم کے دفتری مصروفیات کے دوران اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سیکریٹری جنرل اعجاز الحق، نائب صدر پنجاب یوسف نظامی و دیگر عہدیداروں اور تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن روزنامہ ملت فیصل آبادکے چیف ایڈیٹر و پبلشرسردار عابد علیم کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments