پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفدکا جماعت اسلامی کے دفترمیں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات

کوئٹہ(صباح نیوز) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کا صوبائی صدر عبدالقہارخان ودان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ا میرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی سے ملاقات ۔پشتونخواہ میپ کے وفد میں سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارت وال ، سید لیاقت آغاودیگر ذمہ داران بھی شامل تھے اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ،ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر بھی موجودتھے ۔وفد نے مولانا عبدالحق ہاشمی سے گزشتہ انتخابات سمیت،قومی ،سیاسی، علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔  دوسری جانب

 امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نئی حکومت نوجوانوں کو روزگار ،عوام کو سہولیات ،ترقی وخوشحالی کیلئے عملی مخلصانہ اقدامات اُٹھائیں منشیات ،بدعنوانی کاخاتمہ روزگارکی فراہمی ،تعلیم وصحت کی سہولیات اورکھیل کے میدان آباد کرنے کی ضرورت ہے ۔بارش، سیلاب متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہے رمضان المبارک میں غرباء ومساکین کو ریلیف دینے کیلئے حقیقی سستے بازار لگائیں سستے بازاروں کے نام پر ٹینٹ بازارلگاکر غرباء ومساکین کے زخموں پرنمک پاشی نہ کریں نئی حکومت ایسے عملی اقدامات اُٹھائیں کہ عوام حقیقی مثبت تبدیلی محسوس کریں ۔بڑے بڑے دعوے،خالی خولی بے عمل اعلانات سے گریز کریں تو بہتر ہے ۔ 

انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں بہت سے علاقون میں عوام نے الیکشن میں جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے جیتوادیا مگر راتوں رات نتائج تبدیل اورلاڈلے سپرلاڈلے مسلط کرکے عوام کی امیدوں کا قتل کیا گیا۔گوادر جعفرآباد کے عوام نے چالیس سال سے مسلط خاندان وپارٹیوں کو مستردکرکے جماعت اسلامی کے امیدواروں پر اعتمادکیا جس کے دورس ومثبت نتائج نکلیں گے انشاء اللہ گوادر جعفرآباد کے مسائل کے حل کیساتھ صوبہ بھر میں مظلوموں کے ساتھ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی بنیں گے۔

جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب اور بارش سے متاثرہ پریشان حال خاندانوں دکھ دردمیں برابر کے شریک ہیں مخیر حضرات تاجر برادری انسانیت سے محبت کرنے والے دل کھول کر عطیات،راشن،کپڑوں سمیت دیگر ضروری اشیاء اور نقدامدادالخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کو دے دیں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے امانت،دیانت اور خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں حکومتی سطح پر بارش وسیلاب متاثرین میں بدعنوانی بند ہونی چاہیے۔بدعنوانی اللہ کے قہر وغضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

بلوچستان کے بڑے مسائل غربت بے روزگاری ،لاپتہ افراد ،ساحل ووسائل ،سی پیک ،ریکوڈک ،سیندک ودیگر پراجیکٹ کے ثمرات عوام کو پہنچانا وسائل عوام پردیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے خرچ ہوگی تومسائل مشکلات اورپریشانیوں میں کمی ضرور آئیگی۔ اس وقت وطن عزیز میں مہنگائی ،بدامنی،بے حیائی اپنے عروج پر ہے لیکن حکمران عوام کو رلیف دینے کی بجائے آئے دن بجلی،پیٹرولیم مصنوعات اور خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے سیلاب میں ڈوبے ہوئے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں