بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

کوئٹہ(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے عبد الخالق اچکزئی بلامقابلہ بلوچستا ن اسمبلی کے اسپیکر اور پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔