گوادر سمیت بارش سے تباہ ہونے والے علاقوں کو آفت زدہ ،متاثرین کو محفوظ مقامات تک لیجاکر فوری ریلیف دیاجائے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سخت سردی وبارش میں گیس غائب ،بجلی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی دوسری جانب گیس بجلی بلوں نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا بجلی گیس قیمتیں آدھی کرنے والوں نے پنجاب میں حلف اُٹھاتے ہیں بجلی کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کر دیاروزانہ کی بنیاد پر گیس بجلی ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہاہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ گوادر سمیت بارش سے تباہ ہونے والے علاقوں کو آفت زدہ ،متاثرین کو محفوظ مقامات تک لیجاکر فوری ریلیف دیاجائے الخدمت فاؤنڈیشن نے ریلیف کا کا م فوری شروع کر دیا متنازعہ الیکشن سے اقتدارمیں آنے والے اے پی ڈی ایم ٹو جعلی حکمران مہنگائی ،قرضوں ،بدعنوانی اورعوام کے مسائل میں مزید اضافہ کریگا۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے حکومتی سطح پر اسمبلی سے لیکر نیچے چھوٹے سے چھوٹے دفاتر تک سادگی وقناعت ،بچت شعاری کے بجائے مفت خوری وبدعنوانی کو رواج دیا گیا ہے اور بدعنوانی بھی ایسے کرتے ہیں جیسے ان کاقانونی،آئین حق ہوملک معاشی طور پر تباہ ،دیوالیہ مگر آفیسرزوحکمرانوں کے ٹاٹ بات،رہن سہن دفاتر وگاڑیوں اوربنگلوں ،سہولیات مراعات تنخواہوں شاہ خرچیوں میں کوئی کمی نہیں آرہی۔پاکستان دیوالیہ مگر اس کے حکمران ،آفیسرزکی تنخواہوں مراعات بدعنوانی اورترقی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔نگران حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی طرح کام کے بجائے دعوے اوربے عمل اعلانات کیے۔جن کے ذمہ صاف شفاف غیرجانبدارانہ الیکشن کرواکر گھر جانا تھا انہوں نے الیکشن کو بھی سلیکشن بناکر بدترین دھاندلی کرکے جعلی حکمران بیٹھانے کا انتظام کر دیا ۔کا ش نگران حکومت صاف شفاف غیر جانبدارانہ الیکشن کرواکر باعزت طریقے سے رخصت ہوجاتے یابدعنوانی،بدامنی میں کمی کر تے ۔پوری قوم،حقیقی سیاسی جمہوری جماعتوں نے متنازعہ الیکشن اور اس کے نتائج مسترد کر دیے۔ملک کے وسائل واختیار ات پر قابض قوتوں نے ملک کو سیاسی معاشی عدم استحکام کا شکارکر کے عوام کو پریشان مہنگائی بدعنوانی بدامنی میں اضافہ کر دیا ہے ۔قوم کو مسائل ومشکلات کے دلدل میں پھنسانے والے مقتدر قوتوں کیساتھ پیپلزپارٹی اور پی ایم ایل ان ہیں مگر بدقسمتی سے اب ایک بار کچھ قوتوں کی پھر گٹ سے جوڑ عوام کی رائے کے برخلاف ان نااہل ناکام بدعنوان قوتوں کو پھر عوام پر مسلط کر دیا گیاہے ۔متنازعہ الیکشن کرواکر انتخابات،جمہوریت ،پارلیمنٹ اور سیاست سے عوام کو بدظن اور دور کرکے سیاسی قوتوں کو بدنام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سخت سردی میں گیس وبجلی کا مسئلہ حل کیا جائے گیس پریشرٹھیک ،بجلی لوڈشیڈنگ کم سے کم اور بلوں میں غنڈہ ٹیکس ،اضافی چارجزفی الفور ختم کیا جائے ۔کچھ قوتیں بین الاقوامی لادینی قوتوں ،ملک دشمنوں کے تعاون سے پاکستان پر بدترین مالی طور پر بدعنوان لٹیروں کو مسلط کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں ہر طرف لوٹ مار کرکے ملک کو معاشی طور پر تباہ ،بدعنوانی میں ترقی دیکر تباہ وبرباد مقروض ،مہنگائی وغربت میں اضافہ کرکے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں جماعت اسلامی ان تمام مسائل کا حل ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی آئیگی تو دیانت دار ٹیم کے ذریعے مسائل حل کریں گے