منظور وسان کی وفاقی حکومت بننے سے قبل ہی اس کی مدت سے متعلق پیشگوئی


 کراچی(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے وفاقی حکومت بننے سے قبل ہی اس کی مدت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی، آگے چل کر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ منظور وسان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مسائل کھڑے کرنے کی کوشش کریں گے مگر ناکام ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دو سال تک کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے غلطی پر غلطی کروائی جائے گی۔