کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سیاسی اورعوامی خدمت کے پروگرام اور ایجنڈے کوپارلیمنٹ کے اندر بھی آگے بڑھائیں گے جماعت اسلامی کے نو منتخب ممبران صوبہ بھر کے مظلوم عوام کی توانا آوازبن مسائل کے حل کی راہ ہموارکریں گے سنیٹرمشتاق احمد خان ودیگر قائدین کی طرح ملک وقوم کی بہتر مستقبل مسائل کے حل کیلئے عوامی مفادمیں قانون سازی میں اپنابھر پور کردار ادا کریں گے ۔ہمارے ممبران انشاء اللہ کارکردگی،دیانت داری وخدمات کے حوالے سے مثالی بن کر جدوجہد کریں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے ممبران بلوچستان اسمبلی نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری وممبربلوچستان اسمبلی عبدالمجید بادینی سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاملاقات میں آئندہ حکومت سازی جماعت اسلامی کا کردار بلوچستان کے مسائل ،تنظیمی سیاسی صورتحال ،آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی اس موقع پر مولانا عبدالحق ہاشمی ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،عبدالمجیدبادینی نے گوادر اور جعفرآباد کے عوام ووٹرزوحامیوں کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گوادراور جعفرآباد کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتمادکرکے دیانت وکردار اور خدمات کے فعال قائدین کی بلوچستان اسمبلی میں انٹری ممکن بنایا ۔
انشاء اللہ ان ممبران اسمبلی کی بہترین مثالی کارکردگی کی بدولت ہم آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ہر فورم پر عوام کی بہتر نمائندگی کا حق اداکیا مشتاق احمد خان اور عبدالاکبر چترالی نے پارلیمنٹ میں چاروں صوبوں کے مسائل بلکہ امت مسلمہ کے مسائل پر بھر پور آوازبلند کی اسلام کے خلاف قانون سازی ،سودی نظام ،ٹرانس جینڈرقانون،لاپتہ افرادبازیابی ،نجی قید خانے،گوادر ساحل ،چمن بارڈر سمیت دیگرتمام قومی اجتماعی معاملات پربھر پور توانااوربہترین جاندارانہ کرداراداکیا اور پورے ملک کے عوام کی جانب سے دادوتائید اورحمایت حاصل ۔اگر الیکشن میں دھاندلی نہ ہوتی توجماعت اسلامی کو مزید بہتر نمائندگی اسمبلی میں مل جاتی ۔
کراچی اسلام آباد ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اورپنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بدترین دھاندلی ہوئی رات کے اندھیرے میں لے دیکر نتائج تبدیل کیے گیے فارم 45کے بجائے فارم 47کارزلٹ دیکر الیکشن کومتنازعہ بنادیا گیا ۔جماعت اسلامی دھاندلی ،مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریگی الیکشن کو سلیکشن بناکرپوری قوم کے ارمانوں وخواہشات کا قتل کرکے مسائل میں الجھاکر عوام کواحتجاج پر مجبور کر دیا ۔کراچی سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کی مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف ہمارااحتجاج جاری رہے گا ایک انتخابی دھاندلی بنگلہ دیش ہم سے جدا کر دیا اب پھر دھاندلی کرکے خطرناک کھیل کھیلاجارہا ہے ۔عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑکیا گیاکمشنر پنڈی کی طرح اور بھی لوگوں کی غیرت جاگ جائیگی دھاندلی کے ذمہ داران اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو عبرت ناک سزادینی چاہیے دھاندلی زدہ الیکشن ،ناانصافی ،بے ضابطگیوں کے ذمہ دار الیکشن کمشنراور ادارے ہیں ۔آئین وقانون کی حکمرانی کی راہ میں الیکشن کو سبوتاژ ،عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے مفادپرست ،ظالم طبقات ہیں