کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پی ڈی ایم کے صدرجو اعتراف اور انکشافات کررہے ہیں ان کا قوم کو پہلے سے پتہ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان اعمال پر قوم سے معافی مانگی جائے جو جو لیڈراور پارٹی اس میں شریک رہے ہیں وہ توبہ کریں ۔کراچی ،گوادر سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔قوم کاسرمایہ الیکشن پر خرچ کرکے اس سے دھندلا ،غیر منصفانہ ،غیر جانبدارانہ بناکر رات کی تاریکی میں نتائج تبدیل کیے گیے جس کے نئے نئے ثبوت آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عوام کو دھوکہ دینے والی قوتیں مزید قو م کو تاریکی میں نہ رکھیں بلکہ قوم کودھوکے ،ظلم وجبر اورزیادتی سے نکالنے کیلئے قوم وملت دشمنوں کوبے نقاب کریں اس جرم پر قوم سے ملکر معافی مانگی جائیں۔اقتدار ومفادات کیلئے قوم کو تاریکی تباہی وبربادی کی طرف دکھیلنے والی قوتوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔عدم اعتماد کا قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اورموجودہ الیکشن نے بھی قوم کو تقسیم ،وقت وسرمایہ ضائع کیا ۔جماعت اسلامی نے جنرل باجوہ ملازمت توسیع ،عدم اعتماد تحریک ،جبری گمشدہ گیوں ،فوجی آپریشنز،لاپتہ افرادسمیت بلوچستان وملک کے تمام بڑے مسائل پر ڈٹ کرکے کھڑی رہی جماعت اسلامی کے امیدواروں نے قوم کے سامنے اپنے حلف کی پاسداری اورقوم کی ترجمانی کی جس پر ہمیں فخرہے۔ متنازعہ دونمبر الیکشن کے ذریعے منتخب ہونے والے عوام کے خیر خواہ نہیں سرمایہ خرچ کرکے الیکشن کوکاروبار بنانے والے کامیابی کے بعد اپنے سرمایہ مال وجائیدادمیں اضافہ اور قوم کو اندھیرے کی طرف دکھلیں گے اسٹبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں۔متنازعہ الیکشن کرواکر عوام کے ساتھ بدترین مذاق کیا گیا ،ادارے ،اسٹبلشمنٹ چاہے تو ہر وقت ملک وقوم کی مفاد میں کام کر سکتے ہیں لیکن سترارب خرچ کرنے کے باوجود بھی الیکشن کو متنازعہ بناکر قوم کیساتھ بدترین دھوکہ اور سازش کی گئی ۔جماعت اسلامی ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی ۔رقم لے دیکر اسمبلی کی ممبرشپ فروخت کرکے بدترین ظلم وزیادتی کی گئی یہ سب جمہوریت انتخابات سیاست اورانتخابات سے عوام کو دور کرنے کی سازش ہیں ۔الیکشن کمیشن دھاندلی زدہ غیر منصفانہ الیکشن کروانے پر مستعفی ہوجائے اور اس جرم میں شامل کرداروں کوبھی بے نقاب کیا جائے راولپنڈی کمشنر نے بھی الیکشن کمیشن کے جھوٹ سے پردہ اُٹھا دیا الیکشن کمیشن واسٹبلشمنٹ کے باہمی گٹ جوڑ سے ہونے والے متنازعہ الیکشن قابل مذمت ہے #