پنجاب بھر میں نمونیا کے وار جاری،مزید 12 بچے جاں بحق


لاہور(صباح نیوز) پنجاب بھر میں نمونیا کے وار جاری ہیں ، مزید 12 بچے جاں بحق ہو گئے ۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا  کے765 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔ لاہور میں ایک روز کے دوران نمونیا کے 174 نئے کیسز سامنے آئے ۔دوسری جانب پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 374 اموات ،27 ہزار 476 جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 62 ہلاکتیں ،5 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے ۔