رات کی تاریکی میں نتائج تبدیل کرکے مرضی کے امیدواروں کو کامیاب بناکر الیکشن کو متنازعہ بنانے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)   امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ رات کی تاریکی میں نتائج تبدیل کرکے مرضی کے امیدواروں کو کامیاب بناکر الیکشن کو متنازعہ بنانے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں ۔کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی طرح قومی الیکشن میں بھی جماعت اسلامی سے عوامی مینڈیٹ چھین لیا گیا الیکشن کمیشن ،عدلیہ اور مقتدرقوتیں انتخابات متنازعہ بنانے کے ذمہ دار ہیں ۔جماعت اسلامی انتخابی دھاندلی کے خلاف آج اسلام آباد میں عظیم الشان دھرنا دیگی ۔الیکشن غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف ہوتے تو جماعت اسلامی چاروں صوبائی اسمبلی اور وفاق میں بہت سی سیٹوں پر بھاری مینڈیٹ سے جیت جاتی۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مقتدرقوتوں نے الیکشن کمیشن کی غفلت وکوتاہی کا فائدہ اُٹھاکر الیکشن میں دھاندلی کرکے پوری قوم کی خواہشات وارمانوں کا خون،ہڑتالوں ،احتجاج پرمجبور کیا گیاجس سے پاکستان دنیابھر میں بدنام ورسوااورعوام کے مسائل میں بدترین اضافہ ہوا۔جماعت اسلامی اس انتخابی ظلم وجبر کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔کراچی میں عوام کیساتھ ملکر دہشت گردتنظیموں کو پھر مسلط ہونے،بوری بند لاشوں اور ٹارگٹ کلنگ وبھتہ خوری کی سازش ناکام بنائیں گے۔ عوام الناس کا موجودہ الیکشن سے بہت سی امیدیں وابستہ تھی امید تھی کہ الیکشن پرامن منصفانہ اورغیر جانبدارانہ ہوں گے مگر مقتدر قوتوں نے اکثرعلاقوں میں الیکشن کو متنازعہ بناکر عوام کے ارمانوں کاخون کیا گیا ۔

مرضی کے نتائج بناکر مرضی کے لوگوں کو مسلط کرکے الیکشن سے عوام کی امیدیں ختم کردی گئی جو بہت بڑی سازش اورعوام کو دھوکہ دینے سے کم نہیں۔دھوکہ بازوں نے رات کے اندھیرے میں نتائج تبدیل کرکے مرضی کے ربڑاسٹیمپ واشاروں پر چلنے والے افراد کو مسلط کر دیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے امیدواروں پر اب بھی دبائو ڈالا جارہا ہے کہ وہ مقتدر قوتوں کی بات مان کر ان کے اشاروں پر چلیں ۔غیر جانبدار ،محب وطن ،مخلص ،غیر ت مند وہی امیدوارہے جومقتدر قوتوں کے دبائو وپریشر کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے ملک وقوم کے فائدے ،عوام کی ترقی وخوشحالی امن اور عدل اور ترقی کا راستہ اپنا کر اسلامی نظام کے قیام کیلئے کام کریں