سب کو ملکر ملک وقوم کی یکجہتی واتحاد اور جائز مینڈیٹ کے حصول کیلئے آوازبلند کرنی چاہیے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)   امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الیکشن کو سلیکشن بناکر ،نتائج تبدیل کرکے ،ووٹرزکے ووٹوں کے برخلاف مرضی کے امیدواروں کو کامیاب بناکر تاریخ کا بدترین متنازعہ الیکشن بناکر عوام کاالیکشن پر سے اعتمادختم کرنے کی سازش کی گئی ۔الیکشن کمیشن ،عدلیہ ،مقتدرقوتیںاورمیڈیا اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ۔بلوچستان میں عوام نے کامیاب ہڑتال کرکے مقتدرقوتوں کی متنازعہ الیکشن ،نتائج کی تبدیلی،مرضی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی سازش کو مسترد کر دیا سب کو ملکر ملک وقوم کی یکجہتی واتحاد اورجائز مینڈیٹ کے حصول کیلئے آوازبلند کرنایچاہیے جماعت اسلامی کو کراچی ،خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں ہرادیاگیا جماعت اسلامی کی جیت کی راہ میں ملک وملت دشمن قوتیں رکاوٹیں ڈال رہی ہے جیتی ہوئی سیٹیں چھینی جارہی ہے ۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔کراچی کو جماعت اسلامی سے چھین کر دہشت گردوں ،بوری بند لاشوں ،بھتہ خوری کی پیداوارایم کیو ایم کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

الیکشن کو کمائی کا ذریعہ ،نتائج کو تبدیل ،مرضی کے امیدواروں کوکامیاب کرنے سے حالات خراب ،جمہوریت ،پارلیمنٹ اور ملک وملت کا نقصان ہوگا ۔بڑے پیمانے پر دھاندلی ،نتائج تبدیل کرنے ،مرضی کے امیدواروں کو لانے پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے الیکشن میں عوام کی مرضی کے برخلاف رات کے اندھیرے میں نتائج تبدیل کرکے ظالم سرمایہ داروں،لٹیروں ،کرپٹ مافیاز،دشمن کے آلہ کاروں سے لے دیکرسوداکرکے کامیاب کیا گیا۔جنہوں نے کمرے میں بیٹھ کر ایک جلسہ ومظاہرہ تک نہیں کیا انہیں کامیاب کرکے عوام پر مسلط کیا گیا ہے لاڈلوں سپر لاڈلوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے قومی وسائل لوٹ کر عوام کو تباہ ،ملک کو دیوالیہ کرکے ورلڈبنک اور امریکی آلہ کاروں کے حوالے کیا مگر اب کچھ قوتوں کیساتھ ملکرنتائج تبدیل کرکے پھر اقتداران ملک وملت دشمن قوتوں کے حوالے کیا گیا جو لمحہ فکریہ ہے ۔جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے الیکشن کو پیسوں کا کھیل بناکر عوام کا ووٹ الیکشن جمہوریت اور سیاست پر سے اعتماد ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔

بدقسمتی سے عدلیہ میڈیا الیکشن کمیشن سب ملک وملت کی تباہی کا خاموش سے تماشا کر رہی ہے میڈیا الیکشن کمیشن مقتدر قوتیں دیانت دار پارٹی نیک نام دیانت دار افرادکی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر نتائج کس کی ایماء پر تبدیل کی جارہی ہے ۔کراچی میں رات کی تاریکی میں جماعت اسلامی کے 18قومی اسمبلی اور درجنوں صوبائی اسمبلی کی سیٹیں چھین کر عوامی مینڈیٹ پر سب سے بڑاڈاکہ ڈالاگیا ۔ روشنیوں کے شہرکراچی کو لاشوں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلنگ کا نہ ختم ہونے والے تحفہ دیکرکروڑوں عوام کی زندگی اجیرن بنادی دی پھر جماعت اسلامی نے آکر شہر کراچی میں امن کاقیام ممکن بناکر روشیوں کے شہر کو روشنی امن ترقی اورسکون دیاعوام نے اسی وجہ سے جماعت اسلامی پراعتما دکیا مگر کچھ قوتوں کو کراچی سے مافیازکے ذریعے روزانہ اربوں کربوں کی لوٹ مار کاسرمایہ مل رہا ہے وہ جماعت اسلامی کو اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھ رہی ہے اس لیے جماعت اسلامی کو ہرایا گیا جماعت اسلامی اس کی ہر فورم پر شدید مذمت کرتی ہے اور اس جرم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریگی