پارٹی کی طرف سے دی گئی ذمہ داری نبھاؤں گا ،سرفراز بگٹی

کوئٹہ (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے دی گئی ذمہ داری نبھاؤں گا ۔اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سرفرازبگٹی نے کہا کہ یہ صرف افواہیں چل رہی ہیں، ابھی تک کچھ کنفرم نہیں، پارٹی جو ذمہ داری دے گی اسے بخوبی نبھائوں گا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ نئی حکومت کی  تشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی  میں شمولیت اختیار کی تھی۔