بلوچستان، پی بی 14 پر مبینہ دھاندلی کیخلاف پیپلزپارٹی کا دھرنے چوتھے روز میں داخل


 نصیر آباد (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی حلقہ پی بی 14 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلزپارٹی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔

پی بی 14 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار غلام رسول عمرانی اور ان کے حامیوں کا قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر سندھ اور پنجاب آنے جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول عمرانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ریٹرنگ افسر پی بی 14 نے ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا، فارم 45 میں پیپلزپارٹی اکثریت سے جیت چکی ہے۔