پشاور(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 27مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی7 سے 11فروری تک جمع ہوسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 12فروری کو جاری ہوگی اور 14 سے 16 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کیخلاف اپیلیں 17 سے 19فروری تک دائرہوں گی، اپیلوں پر فیصلہ 22 فروری تک کیا جائیگا،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی اور نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو ہی لگائی جائیگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نامزد امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 فروری کو الاٹ ہوں گے، کامیاب امیدواروں کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائیگا۔خیال رہیکہ 19 دسمبرکو خیبر پختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی تھی