جماعت اسلامی نے 3صوبائی اسمبلیوں کی 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان نے صوبائی اسمبلیوں کی 7نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی کامیاب امیدواروں میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن PS -129 سینٹرل، کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیت گئے ۔

کراچی کے حلقہ پی ایس 91سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمدفاروق فرحان بھی کامیاب قرار پائے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں امیر جماعت اسلامی ضلع دیر لوئر اعزاز الملک افکاری پی کے 17 سے منتخب ہو گئے ہیں ۔

اس طرح سردار خاں باجوڑپی کے 21 ، وحید گل باجوڑ پی کے 20 سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ پی بی 24گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔انجینئر عبد المجید بادینی کو پی بی16 نصیر آباد بلوچستان سے منتخب ہوئے ہیں ۔