اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جے یو آئی کے رہنما و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر دہشتگرانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں چیئر مین سینیٹ نے حافظ حمد اللہ سمیت قافلے میں شامل تمام افراد اور سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے بلوچستان حکومت پر زور دیا کہ ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔اس واقعہ کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بلوچستان حکومت امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔