اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اور عمران خان نے صادق سنجرانی کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور عمران خان کی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ، ملاقات میں کراچی کوئٹہ آر سی ڈی روڈ کو دو رویہ بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سڑکوں کو بہتر اور جدید بنانے کی یقین دہانی کرائی ، وزیراعظم نے سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں خصوصا مغربی روٹ کی تعمیر کو اس سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا ۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے صوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا