پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا ،شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن اور بہترین حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان نے نہ صرف وبا کا مقابلہ کیابلکہ تباہ حال معیشت کو بھی پائوں پر کھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کانومسٹ کے مطابق پوری دنیا میں کووڈ کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی درجہ بندی میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے،اس سے پہلے  اقوام متحدہ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)جیسے بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی کورونا ہینڈلنگ کو زبردست قراردے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران دنیاصرف کورونا سے لڑی مگر پاکستان کورونا کے ساتھ  ورثے میں ملے بدحال اداروں تاریخی خسارے،کرپشن جیسے مو ذی بیماری سے نبردآزمارہا،الحمداللہ ۔