جماعت اسلامی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)   امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی عوام کو اپنا حق چاہیے تو ترازوپر مہر لگائیں 8فروری کو عوام ترازو پر مہرلگاکر حقوق حاصل کریں ۔عوام کو جماعت اسلامی بہتر نمائندگی دے سکتی ہے ۔بلوچستان وکوئٹہ کو جماعت اسلامی کے نمائندے ترقی دے سکتی ہے ۔عدل وانصاف کا اسلامی حکومت ہی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے ۔لاپتہ افراد کی بازیابی ،چمن بارڈرمسئلہ پر سیاست نہیں بلکہ اانسانی بنیادوں پر دیانت داری سے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے ۔انتخابات اگرشفاف،منصفانہ ہوئے تو جماعت اسلامی کو بلوچستان میں بہترنمائندگی مل سکتی ہے ۔مقتدر قوتوں ،موروثی پارٹیوں نے بلوچستان کے عوام کو غربت بے روزگاری اور ملک وملت کو بدترین مسائل میں گرادیے ہیں ۔پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ کوعوام کے ووٹ کے بجائے پھرخفیہ غیبی قوت کے ذریعے مسلط کرنا عوام دشمنی ہوگی۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دہائیوں سے قوم وسائل اقتدارپرمسلط رہنے والے نااہل خاندانی موروثی پارٹیوں سے نجات کیلئے عوام الناس ترازوپر ووٹ دیکر جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں جماعت اسلامی پر کسی خاندان کا یا کسی بدعنوان کا قبضہ نہیں عوام الناس نے بہت عرصے بلکہ کئی دہائیوں سے جن قوتوں پر اعتماد کیاووٹ دیے وہی قوتیں مسائل ،مہنگائی قرضوں اور بدامنی کے ذمہ دارہیں جماعت اسلامی انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریگی بلکہ سلگتے اجتماعی مسائل فوری حل کریں گے۔ مسائل کے حل ،مہنگائی وغربت اوربے روزگاری سے نجات،حقوق کے حصول ،بارڈر ٹریڈ،ساحل ،ووسائل کے پر دسترس حاصل کرنے کیلئے عوام الناس اس بار جماعت اسلامی کے اہل پڑھے لکھے امیدواروں کو ووٹ دیں ۔پارٹیاں بدل کرپراپرٹیاں بنانے والے قوم کیلئے نقصان کا باعث ہیں۔ جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں 40صوبائی ور 11قومی حلقوں پر نوجوان پڑھے لکھے دایانت دار امیدوار کھڑے کردیے ہیں لاکھوں کی آبادی کا شہر کوئٹہ تمام قوموں کا گلدستہ ہیں مگر بدقسمتی سے یہاں سے کامیاب ہونے والوں نے کبھی بھی شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے ،عوام کے دکھ دردمیں شامل ہونے کی کوشش وہمت نہیں کی ۔جماعت اسلامی واحد دینی سیاسی حقیقی جمہوری پارٹی ہے جو ہر مصیبت میں عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں شہری کوئٹہ کو جدید ترقی یافتہ شہر بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ہم کوئٹہ کو تمام قوموں کی ترقی وخوشحالی اورامن کا مسکن بنائیں گے۔کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں جماعت اسلامی انشاء اللہ تمام شہریوں وعوام کو حقوق دلائیگی مسائل حل کریگی ٹینکرز، منشیات،لینڈ مافیازسے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے ظالم سرمایہ داروں قبضہ گرگروپس اوراسلحہ وسرمایہ کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لینے والے کسی کے خیر خواہ نہیں