الیکشن ضرور ہونگے، کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی،جان اچکزئی


 کوئٹہ (صباح نیوز)نگران وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے، اس کیلئے کوئی بھی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ مچھ میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے، بلاول بھٹو زرداری بھی بلوچستان میں جلسے کرچکے ہیں ۔

جان اچکزئی نے کہا کہ سکیورٹی کے معاملے پر امیدواروں کو بھی آن بورڈ لے رہے ہیں، سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو خوب متحرک کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ الیکشن کے دن ضرور نکلیں، ملک کو آگے لے جانے کے لئے الیکشن بہت ضروری ہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے 18 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے، ان پر فول پروف سکیورٹی دیں گے، حساس پولنگ سٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔