کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بارکھان پسماند ہ علاقہ ہے جماعت اسلامی کامیاب ہوکر بارکھان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی بارکھان کے عوام 8فروری ترازوپر ٹھپہ لگاکر پسماندگی غربت بے روزگاری سے نجات اور علاقے کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی پہلی بار بارکھان علاقے میں صوبائی حلقہ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے یہ علاقے کی خوش قسمتی ہے ۔ترازوعدل وانصاف کی علامت ہے جماعت اسلامی کا روشن کردار ،عملی جدوجہد اور خدمات ملک بھر میں لوگوں کے سامنے موجود ہیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد ملک بھرمیں عدل وانصاف کا اسلامی نظام قائم کرکے نوجوانوں کو روزگار تعلیم کی سہولیات دیکر اورعوام کو ترقی وخوشحالی میں شامل کریں گے۔ نگران حکومت نے بھی آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات میں بدترین اضافہ کردیاہے جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا ۔عدل وانصاف ،سیکورٹی اداروں ،الیکشن کمیشن کے اقدامات سے عوام مایوس ہیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب بارکھان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان الیکشن سیل انچارج مولانا محمد عارف دمڑ ،امیدوار پی بی 4میر خان کیتھران ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کم وسائل میں دیانت داری کیساتھ خدمت کا ملک گیر منظم نیٹ ورک قائم کیا ہے جو عوام کااعتمادبھی ہے انشاء اللہ الیکشن میں بھی عوام اعتماد کرکے عوام کو ووٹ دیں گے۔بارکھان سمیت بلوچستان بھر کی حکومت میں قوم پرست ومذہب کے نا م پر سیاست کرنے اورقومی جماعتوں کے بہت سے لوگ کامیاب ہوئے مگر بارکھان سمیت پورابلوچستان ریگستان کامنظر پیش کر رہاہے جو حکمرانوں منتخب نمائندوں اور ان کی نااہل پارٹیوں کی ناکامی ہیں عوام الناس اس بار ووٹ کی طاقت سے نااہل ناکام بدعنوان عناصر کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کاساتھ دیں گے۔نااہل حکومتوں وناکام بدعنوان نمائندوں کی وجہ سے معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوا ہیں بدعنوانی ہر سطح پر سرائیت کر گئی ہے ۔بارکھان شہر قرون اولیٰ کی تصویر پیش کر رہی ہے بلوچستان کے بڑے بڑے شہر حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دیہات بن گیے ہیں ہم آج بھی پتھر کے زمانوں کے شہروں میں رہ رہے ہیںحالانکہ ہر ضلع وممبران اسمبلی کو کروڑوں فنڈز مل رہے ہیں لیکن فنڈزعوام پر خرچ کرنے کے بجائے چند خاندانوں میں خرچ ہوئے یا ذاتی اکائونٹس میں منتقل ہوئے ہیں ۔بارکھان کے عوام اگر اپنی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے امیدوار میر خان کیتھران کو ووٹ دیکر منتخب کریں تاکہ مسائل وپریشانیوں اورغربت سے نجات ملیں ۔جماعت اسلامی کے نمائندوں نے کئی بارحکومتی عہدوں پر آکر دیانت داری سے خدمت کرکے پورے ملک میں مثال قائم کی ہیں