الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کئی بار حکومت کرنے والے حکمرانوں کے کارندے اب پھر خوشنما نعروں جھوٹے وعدوں کیساتھ عوام کی آنکھوں میں دھول ڈال کر ووٹ مانگ رہے ہیں عوام ان آزمائے ہوئے چہروں اوران کی پارٹیوں کو ووٹ دیکر مسائل ومشکلات میں اضافہ نہیں کریں گے جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں قومی وصوبائی اسمبلی کے اہل پڑھے لکھے دیانت دار امیدوار کھڑے کیے ہیں توغربت مہنگائی بدعنوانی اور بدامنی سے بچنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کا ساتھ دیں کئی دہائیوں سے مسلط شدہ قوتوں کو پھر آزمانا دانشمندی نہیں پاکستان کو دیوالیہ ،عوام کو گداگر ومقروض انہی قوتوں نے بنایا جماعت اسلامی اپنی منشور ،پروگرام ،نشان اور انقلابی منشور کے تحت الیکشن میں حصہ لے رہی ہے عوام الناس8فروری پھر انہی قوتو ں کو ووٹ نہیں دیگی بلکہ باشعور عوام اس بارجماعت اسلامی پر اعتماد کرکے مسائل ومشکلات سے نجات حاصل کریگی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی دفتر میں وفودسے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے امیدوار جہاں بھی عوام سے ووٹ مانگنے جاتے ہیں الحمداللہ نہ صرف ووٹ دینے کا وعدہ کرتے ہیں بلکہ مالی امداد وقت وصلاحیتیں بھی اس راہ میں لگادینے کیلئے ہمارے ساتھ روانہ ہوجاتے ہیں ۔  بار بار آزمانے والوں،لسانیت فرقہ واریت،بدعنوانی کے ریکارڈزقائم کرکے ملک کو دیوالیہ عوام کو دو وقت کے کھانے کیلئے مجبور کر دیا روزگار بیچنے ،عوام کو قرضوں میں ڈبونے والے یہی نااہل پارٹیاں اور امیدوار ہیں عوامجماعت اسلامی کے امیدواروں کو اہلیت کردار وخدمات کی بنیاد پر ووٹ دیں مصیبت وپریشانی میں صرف جماعت اسلامی عوام کے پاس ہوتی ہے جبکہ دیگر جماعتیں اوران کے قائدین صرف الیکشن مہم میں عوام کے پاس جھوٹے دعوے وبے عمل اعلانات کیلئے آجاتے ہیں کامیابی کے بعد پھر پانچ سال کی چھٹی پر چلے جاتے ہیں ۔

ووٹ بے عمل اعلانات ،جھوٹے وعدوں ،لسانیت وفرقہ واریت کے بجائے کردارعمل ،کارکردگی کی بنیاد پر اہل پڑھے لکھے نیک نام اچھے لوگوں کو دے دیاجائے تاکہ ترقی وخوشحالی، امن اورعدل کی راہ ہموار برائی منکرات ،بدعنوانی ،بدامنی اور غربت بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے ۔ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے جماعت اسلامی نے الیکشن میں کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کیا اس لیے کہ گزشتہ حکومتوں میں سب کے سب برابر کے شریک تھی اورمسائل بھی انہی پارٹیوں اتحادوں اے پی ڈی ایم نے پیدا کیے ۔مسائل کے گرداب ودلدل میں بھی عوام کو انہی پارٹیوں نے پھنسادیے ۔ عوام الناس جماعت اسلامی الیکشن کو سلیکشن نہیں بننے دیں گے قوم کی قوقعات جماعت اسلامی سے ہے ہم انشاء اللہ قوم کی توقعات اور انتخابی منشور کے مطابق عوام کو حقوق دلاکر مسائل بے روزگاری اور غربت سے نجات دلائیں گے