کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں مختلف اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ کوئٹہ میں فی درجن انڈوں کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 480روپے ہو گئی۔
شہر میں چکن کی فی کلو قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 650 روپے ہو گئی۔ گائے کے فی کلو گوشت کی قیمت 100 اضافے کے بعد 1100 روپے ہو گئی اور بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1900 روپے ہے۔