راولپنڈ ی، اڈیالہ جیل سے کالعدم ٹی ایل پی کے مزید 82 کارکن رہا


راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کالعدم ٹی ایل پی کے 82 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔

کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدہ پر عملدرآمد جاری ہے۔ ممکنہ لانگ مارچ سے قبل تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعت کے کارکنوں کی رہائی کا دوسرے روز بھی سلسلہ جاری رہا۔ اڈیالہ جیل سے 82 کارکن رہا کر دیئے گئے۔

مجموعی طور پر 234 کارکنوں کو سینٹرل جیل اڈیالہ نظر بند کیا گیا تھا، ان میں سے 50 کارکنوں کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔ مزید کارکنوں کی رہائی بھی مرحلہ وار جلد ہو سکے گی۔

دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کا وزیر آباد کے پارک میں پڑا، گجرات میں دریائے چناب کا پل مسلسل 11 ویں روز بھی بند ہے۔ جس کے باعث جی ٹی روڈ مکمل نہ کھلنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔