لاہور (صباح نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ذکا اشرف نے بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور ممبربورڈ آف گورنر سے استعفی دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں کرکٹ کی بہتری کیلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں،واضح رہے کہ وزارت آئی پی سی نے ذکا اشرف کو بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلانے سے روکا تھا۔ذکا اشرف بورڈکرکٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات کروانے میں ناکام رہے، فاقی حکومت کی جانب سے دیا گیا میبڈیٹ سے تجاوز کیا۔وفاقی حکومت نے نئی مینجمنٹ کمیٹی لانے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔۔