غزہ (صباح نیوز) غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی کراٹے چیمپئن دم توڑ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 سالہ نغم ابو سمرہ 17 دسمبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئی تھی جس میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے وہ کوما میں تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد خاتون کراٹے چیمپئن کو مصر منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں ملی تھی اور اس حملے میں اس کی بہن بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔