باجوڑ (صباح نیوز)باجوڑ میں گزشتہ روز ہوئے بم دھماکے میں زخمی ہونے والا2 پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔
پولیس کے مطابق پشاورکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دوران علاج مزید 2 سپاہی ولی ولد نور اللہ سکنہ غاخی ماموند اور عمران خان سکنہ اسلام ڈھیرئی چل بسے جس کے بعد پولیس شہدا کی کل تعداد 7 ہوگئی۔ جبکہ 26 زخمی زیرِ علاج ہیں۔