احتساب عدالت رینٹل پاورکیس میں بریت کی درخواست پر24 جنوری کو فیصلہ سنائے گی

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت رینٹل پاورکیس میں بریت کی درخواست پر24 جنوری کو فیصلہ سنائے گی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کیس میں نیب اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاورکیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت میں سابق سیکریٹری شاہد رفیع کے نوڈیرو ٹو پاور پراجیکٹ میں بریت کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل کیے گئے۔نیب نے اپنے دلائل میں شاہد رفیع کی بریت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بریت مسترد کی جائے۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔۔